لاہور۔5جنوری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز میں چھٹا علامہ اقبال پولو کپ 2025 سپانسرڈ بائی ماسٹر پینٹس جو کہ صوفی حارث مرحوم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے کے پانچویں دن تین اہم میچز کھیلے گئےجن میں ماسٹر پینٹس،ڈائمنڈ پینٹس اور ایف جی/دین کی ٹیمیں فاتح رہیں۔تفصیلات کے مطابق صوفی حارث مرحوم کی یاد میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود …
چھٹا علامہ اقبال پولو کپ، پانچویں دن تین اہم میچز کھیلے گئے
لاہور۔5جنوری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز میں چھٹا علامہ اقبال پولو کپ 2025 سپانسرڈ بائی ماسٹر پینٹس جو کہ صوفی حارث مرحوم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے کے پانچویں دن تین اہم میچز کھیلے گئےجن میں ماسٹر پینٹس،ڈائمنڈ پینٹس اور ایف جی/دین کی ٹیمیں فاتح رہیں۔تفصیلات کے مطابق صوفی حارث مرحوم کی یاد میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹر صوفی محمد عامر،صوفی محمد ہارون بن حارث،سیکرٹری کلب میجر عادل سلطان را(ر) اور پولو کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد ریجاس/شیخو کی ٹیم کو9-6 سے ہرا دیا۔ماسٹر پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے تین،چودھری فتح اور صوفی محمد حارث بن ہارون اور محمد علی ملک نے دو دو گول سکور کئے۔
ریجاس/شیخو کی طرف سے راجہ سمیع اللہ،محب فیصل شہزاد نے دو دو، عثمان عزیز انور اور ممتاز عباس نیازی نے ایک ایک گول سکور کیا۔دوسرے میچ ڈائمنڈ پینٹس نے بی این پولو کو 8-5 سے ہر ا دیا۔ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے پانچ،میر حذیفہ احمد نے دو اور میر شعیب احمد نے ایک گول سکور کیا۔بی این پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان نے تین،صائم عباس اور ابراہیم خلیل نے ایک ایک گول سکور کیا۔دن کے تیسرے اور آخری میچ میں ایف جی/دین کی ٹیم نے ٹیم بلوچستان کو7.5-6 سے ہرا دیا۔ایف جی/دین کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے پانچ اور ملک علی قلی خان اور ابراہیم سلطان نے ایک گول سکور کیا۔بلوچستان کی طرف سے مارکوس ریوولا نے تمام پانچ گول سکور کیے۔









