اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ نے حادثہ میں شہید ہوا باز ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے …
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثہ پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ نے حادثہ میں شہید ہوا باز ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ شہداء کی عظیم قربانیوں سے بھری پڑی ہے جو ملک و قوم کیلئے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے ونگ کمانڈر شہید نعمان اکرم کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے بھی طیارہ حادثہ میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو اپنے بہادر شاہینوں پر فخر ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ شہید کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔








