لاہور۔2نومبر (اے پی پی):آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مرکزی چیئرمین کامران ارشد نے فائبر ری سائیکلنگ اور قابل تجدید توانائی کے لیے گیرزی کے تعاون پر زور دیا ہے۔ہفتہ کو اپٹما لاہور دفتر میں گیرزی کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا مقصد پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دینا،روزگار کے مواقع پیدا اور ملکی اقتصادی ترقی میں کردار …
چیئرمین اپٹما کا فائبر ری سائیکلنگ و قابل تجدید توانائی کیلئے گیرزی تعاون پر زور

مزید خبریں
لاہور۔2نومبر (اے پی پی):آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مرکزی چیئرمین کامران ارشد نے فائبر ری سائیکلنگ اور قابل تجدید توانائی کے لیے گیرزی کے تعاون پر زور دیا ہے۔ہفتہ کو اپٹما لاہور دفتر میں گیرزی کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا مقصد پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دینا،روزگار کے مواقع پیدا اور ملکی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے،
چیئرمین اپٹما نے کہا کہ ممبر ملز نے پہلے ہی بین الاقوامی و مقامی معیارات کی تعمیل کرتے ہوئے پائیداری میں اہم سنگ میل عبور کر لیے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری1,000 گارمنٹس پلانٹس لگانے، برآمدات کو 50 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے 7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری، 700,000 کارکنوں کے لیے روزگار پیدا کرنے اور سالانہ 20 ملین ڈالر فی پلانٹ کے گارمنٹس تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ جیوسپے گیرزی نے کہا کہ عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں گارمنٹس کی پیداوار میں کمی کی توقع ہے،انہوں نے بدلتے رجحانات کو اپنانے پر زور دیا تاکہ بدلتے منظر نامے میں کاروبار جاری رکھ سکیں،
انہوں نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو پیداوار سے کھپت تک تبدیل کرنے والے 34 بڑے رجحانات کی نشاندہی کی اور کہا کہ جیسے جیسے ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کر رہی ہے، کمپنیوں کو مسابقتی اور پائیدار رہنے کے لیے ان رجحانات کو اپنانا چاہیے، انہوں نے ری سائیکلنگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ متعدد کمپنیاں ری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔








