اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں عدم تحفظ خوراک اور قدرتی آفات کے خطرات سے متعلق عوامل کے جامع تجزیے اور ان سے نمٹنے کے لئے تجاویز پر مبنی رپورٹ آئی سی اے 2017ء کا اجراءکر دیا گیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے اشتراک سے مرتب کردہ اس رپورٹ کی تقریب رونمائی منگل کو این ڈی ایم اے کے زیراہتمام …
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کا تقریب سے خطاب
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں عدم تحفظ خوراک اور قدرتی آفات کے خطرات سے متعلق عوامل کے جامع تجزیے اور ان سے نمٹنے کے لئے تجاویز پر مبنی رپورٹ آئی سی اے 2017ء کا اجراءکر دیا گیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے اشتراک سے مرتب کردہ اس رپورٹ کی تقریب رونمائی منگل کو این ڈی ایم اے کے زیراہتمام اسلام آباد میں ہوئی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اقوام متحدہ کے کنٹری کوآرڈینیٹر برائے پاکستان نیل بوہن، ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر فنبر کرن، ممبر آپریشنز این ڈی ایم اے اور چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی بریگیڈیئر مختار احمد کے علاوہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ادراروں کے حکام اور متعلقہ شراکت داروں کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوراک زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک بنیادی ضرورت ہے۔ مناسب غذائیت اپنی جگہ ایک بڑا چیلنج ہے لیکن قدرتی آفات کے دوران اس کی ضرورت کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہے۔








