اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کو ایک قومی آفت بننے سے پہلے ختم کرنے کیلئے تمام کوششوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، ٹڈی دل کے پھیلتے ہوئے جھنڈ غذائی تحفظ کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ ہیں۔ منگل کو چیئرمین این ڈی ایم اے کی زیر صدارت ٹڈی دل کی موجودہ …
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی زیر صدارت ٹڈی دل کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کو ایک قومی آفت بننے سے پہلے ختم کرنے کیلئے تمام کوششوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، ٹڈی دل کے پھیلتے ہوئے جھنڈ غذائی تحفظ کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ ہیں۔ منگل کو چیئرمین این ڈی ایم اے کی زیر صدارت ٹڈی دل کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں ٹڈی دل کی افزائش نسل کے موسم سے پہلے اس کو تلف کرنا ناگزیر ہے، فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن ٹڈی دل کی آبادی کا سراغ لگانے والے الیکٹرانک آلات مہیا کرے۔ قبل ازیں پی ڈی ایم اے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرلز نے ٹڈی دل کی صورتحال سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں تمام صوبوں میں ٹڈی دل کی تازہ ترین صورتحال اور اس کی روک تھام کیلئے ا±ٹھائے جانے والے اقدامات اور دستیاب وسائل کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ٹڈی دل کو تلف کرنے کے حوالہ سے درست معلومات اور ڈیٹا کے مطابق تمام ضروری وسائل کا انتظام کیا جا رہا ہے۔








