چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی بیجنگ میں منعقدہ جیو شوئے وانگ انٹیلی جنٹ ایجوکیشن سپیشل سمپوزیم میں شرکت

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے بیجنگ میں منعقدہ جیو شوئے وانگ (این ایس کے) انٹیلی جنٹ ایجوکیشن اسپیشل سمپوزیم میں شرکت کی جہاں پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل تعلیم

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے بیجنگ میں منعقدہ جیو شوئے وانگ (این ایس کے) انٹیلی جنٹ ایجوکیشن اسپیشل سمپوزیم میں شرکت کی جہاں پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل تعلیم، مصنوعی ذہانت، ذہین تعلیمی نظام اور تعلیمی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سمپوزیم کے دوران دونوں ممالک کے نمائندوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی تدریس، اسمارٹ کلاس رومز، طلبہ کی ضروریات کے مطابق ڈھلنے والے تعلیمی پلیٹ فارمز، ڈیجیٹل کیمپس کی ترقی، کثیر

لسانی تعلیمی وسائل اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تدریس و تعلم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل کے امکانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، تحقیق، اختراع اور ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ پاکستان کی جامعات کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے، جدید تعلیمی ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایسے اشتراک نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن عالمی شراکت داریوں کے فروغ، اختراع کی حوصلہ افزائی اور پاکستانی جامعات میں جدید ڈیجیٹل تعلیمی نظام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید خبریں