راولپنڈی ۔ 31 مارچ (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایک ماہ جبکہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور سٹرٹیجک پلان ڈویژن کے سائنسدانوں، انجینئرز اور ملازمین نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کےلئے قومی کاوشوں میں اپنا حصہ ڈالنے کےلئے تنخواہوں کا مخصوص حصہ ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق …
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ، نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور سٹرٹیجک پلان ڈویژن کے ملازمین بھی تنخواﺅں کا مخصوص حصہ دیں گے

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 31 مارچ (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایک ماہ جبکہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور سٹرٹیجک پلان ڈویژن کے سائنسدانوں، انجینئرز اور ملازمین نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کےلئے قومی کاوشوں میں اپنا حصہ ڈالنے کےلئے تنخواہوں کا مخصوص حصہ ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں دفاعی اداروں کے سکیل 11 تا 14 تک کے ملازمین اپنی 3 دن کی تنخواہ، سکیل 8 تا 11 کے ملازمین اپنی 2 دن کی تنخواہ، سکیل ایک تا 7 کے ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ایک ماہ کی تنخواہ کویڈ ۔19 ریلیف فنڈ میں دیں گے۔








