چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی کینیا کی دفاعی افواج کے حکام سے ملاقاتیں، سکیورٹی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

راولپنڈی ۔3مارچ (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کینیا کی دفاعی افواج کے حکام کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کے بارے میں وسیع پیمانے پر بات چیت کی ہے۔ کینیا کے سرکاری دورے میں انہوں نے کیبنٹ سیکریٹری وزارت دفاع یوجین لوڈووک وامالوا، چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کیریوکی کیبوچی، کوئیپٹن کمانڈر کینیا آرمی لیفٹیننٹ جنرل والٹر آر ، کمانڈر کینیا ایئر فورس …

راولپنڈی ۔3مارچ (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کینیا کی دفاعی افواج کے حکام کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کے بارے میں وسیع پیمانے پر بات چیت کی ہے۔ کینیا کے سرکاری دورے میں انہوں نے کیبنٹ سیکریٹری وزارت دفاع یوجین لوڈووک وامالوا، چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کیریوکی کیبوچی، کوئیپٹن کمانڈر کینیا آرمی لیفٹیننٹ جنرل والٹر آر ، کمانڈر کینیا ایئر فورس میجر جنرل جان موگاروائی اور کمانڈر کینیا نیوی میجر جنرل جمسن لونگیرو متائی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ پ

اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے دوست ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے اور بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کینیا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دونوں ممالک باہمی روابط خصوصاً دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے ذریعے بامعنی اور طویل المدتی اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیں گے۔

کینیا کے معززین نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام بالخصوص افغانستان میں امن کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔ قبل ازیں کینیا ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔