اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری سے پاکستان میں تعینات ہونے والے چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔ پیر کو یہاں سرمایہ کاری بورڈ میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فرینہ مظہر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک آئی سی عاصم ایوب بھی موجود تھے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق اس موقع پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ …
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے پاکستان میں چین کے تعینات ہونے والے نئے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری سے پاکستان میں تعینات ہونے والے چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔ پیر کو یہاں سرمایہ کاری بورڈ میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فرینہ مظہر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک آئی سی عاصم ایوب بھی موجود تھے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق اس موقع پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور چینی سفیر نے باہمی دلچسپی کے امور اور بالخصوص سی پیک کے تحت صنعتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سرمایہ کاری نورڈ کے چیئرمین عاطف آر بخاری نے کہا کہ دونوں حکومتیں سی پیک کے دوسرے مرحلہ سے بھرپور نتائج کے حصول کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے چینی سفیر کو سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے ڈرافٹ فریم ورک ایگریمنٹ (آئی سی) کے بارے میں آگاہ کیا۔ چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ وہ اس معاہدہ کے ڈرافٹ کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور اس کو چین کے متعلقہ محکموں تک جلد از جلد پہنچایا جائے گا۔چیئرمین سرمایہ کاری نے کہا کہ پالستان اور چین کا مستقبل مشترک ہے اور عوامی رابطوں میں اضافہ کے وسیع امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی رابطوں پر موثر عمل درآمد کے بعد اب دونوں ممالک کو چاہئے کہ کاروباری رابطوں کے فروغ پر توجہ دیں۔ فریقین نے کہا کہ عام تاثر پایا جاتا ہے کہ سی پیک خصوصی اقتصادی زونز صرف چین کی کمپنیوں کیلئے ہیں جو درست نہیں ہے۔ سی پیک کے تحت قائم خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتی تعاون کے منصوبوں میں دیگر ممالک بھی شریک ہو سکتے ہیں اور غیر ملکی کمپنیاں اور سرمایہ کار سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔ تھرڈ پارٹی سرمایہ کاری کا استقبال کیا جائے گا۔








