چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کی پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر پورن پوپ امی پدھایا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبہ میں تھائی لینڈ کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے جو کہ تھائی لینڈ کی معیشت کا اہم ستون ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر پورن پوپ …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبہ میں تھائی لینڈ کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے جو کہ تھائی لینڈ کی معیشت کا اہم ستون ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر پورن پوپ امی پدھایا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد تھائی لینڈ کے ساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں اور سمندری علاقوں کے ساتھ ساتھ سیاحتی مراکز پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ تھائی لینڈ کے سفیر نے سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں سے منسلک تھائی لینڈ کے نمائندوں کے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کی تجویز سے اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply