اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی ) سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب کے چیئرمین محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 5سال کے دوران صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن سمیت 72 ارب روپے لاگت کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے جڑواں شہروں کے لئے اربوں روپے مالیت کی میٹرو بس سروس، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ‘یورالوجی ہسپتال سمیت دیگر …
چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب محمد حنیف عباسی کا سائنس نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی ) سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب کے چیئرمین محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 5سال کے دوران صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن سمیت 72 ارب روپے لاگت کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے جڑواں شہروں کے لئے اربوں روپے مالیت کی میٹرو بس سروس، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ‘یورالوجی ہسپتال سمیت دیگر میگا منصوبے دیئے گئے ہیں‘ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی فراہمی‘نئے بلاکس کی تعمیراور پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا ہے ۔وہ جمعرات کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں تیسری سائنس نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان ‘پنجاب کالجز کے ڈائریکٹر محمد اکرم ‘ پرنسپل اختر شاد ‘ وائس پرنسپل حرا ریاض چوہان کے علاوہ پنجاب گروپ آف کالجز کی فیکلٹی ‘طلباءو طالبات کی بڑی تعداد افتتاحی تقریب میں شریک تھی ۔









