لاہور۔27فروری (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے وائس چیئرمین سلمان ملک کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ایچ آر کمیٹی نے تقرریوں کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ،پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سی ای او ادریس حیدر خواجہ اور سیکرٹری وقار نے اجلاس میں شرکت کی۔ وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب …
چیئرمین سپورٹس بورڈ کی زیر صدارت اجلاس ، تقرریوں کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔27فروری (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے وائس چیئرمین سلمان ملک کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ایچ آر کمیٹی نے تقرریوں کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ،پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سی ای او ادریس حیدر خواجہ اور سیکرٹری وقار نے اجلاس میں شرکت کی۔ وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین ایچ آر کسی بھی ادارے کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ،
سپورٹس بورڈ میں تقرریوں کے لیے شفاف اور مؤثر حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا بنیادی مقصد صوبے میں کھیلوں کا فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے پاس بہترین کوچز موجود ہیں جو ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اجلاس میں ادریس حیدر خواجہ نے کوچز کی کارکردگی کو مزید بہتر اور تربیتی نظام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔








