چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی‘ خواجہ سعد رفیق‘ سرتاج عزیز اور دیگر کا ڈاکٹر ایم اے صوفی کے تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی)چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے محب وطن لوگوں نے ڈاکٹر ایم اے صوفی جیسے لوگوں کو سامنے رکھتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی ہے ‘ڈاکٹر ایم اے صوفی جیسے لوگ قوم اور معاشرے کا اثاثہ ہوتے ہیں ‘کیا ہم آج اس پاکستان کو بنانے یا اس ملک کو اس ڈگر پر چلانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس …

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی)چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے محب وطن لوگوں نے ڈاکٹر ایم اے صوفی جیسے لوگوں کو سامنے رکھتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی ہے ‘ڈاکٹر ایم اے صوفی جیسے لوگ قوم اور معاشرے کا اثاثہ ہوتے ہیں ‘کیا ہم آج اس پاکستان کو بنانے یا اس ملک کو اس ڈگر پر چلانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کا خواب قائداعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا ‘ ڈاکٹر ایم اے صوفی جیسے محب وطن پاکستانیوں کی جدوجہد اور بے پناہ قربانیوں کے بعد یہ وطن حاصل کیا گیا ہے ‘ڈاکٹر ایم اے صوفی اپنے افکار کی صورت میں آج بھی ہمارے درمیان ہیں ‘ہم نے دیکھنا یہ ہے کہ وہ جو ورثہ دے کر گئے ہیں اس پر کس حد تک عمل کیا گیا ہے ۔وہ جمعہ کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ڈاکٹر ایم اے صوفی کے تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز ‘وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک‘اٹارٹی جنرل اشتر اوصاف ‘ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند‘جنرل (ر) رضا ‘صوفی خاندان کے تعلق رکھنے والے افراد ‘ڈاکٹر ایم اے صوفی کے رفقاءکار کی بڑی تعداد اس تقریب میں شریک تھی ۔ڈاکٹر ایم اے صوفی کے صاحبزادے ڈاکٹر احمر بلال صوفی نے کہا کہ میرے والد محترم ڈاکٹر ایم اے صوفی کے افکار ‘ کام ‘سوچ اور قائداعظم سے والہانہ محبت اور پاکستان سے محبت بے مثال تھی ۔یہ تعزیتی ریفرنس منعقد کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اپنی نئی نسل کو بتائیں کہ ہمارے والد محترم کے افکار کیا تھیں اور انھیں کس طرح ملکر آگے بڑھایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اعلی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اقوام متحدہ میں نوکری ملی تو اپنے والد محترم ڈاکٹر ایم اے صوفی سے اجازت لینے گیا تو انہوں نے ایک ہی بات کی کہ وہ کیسا علم ہے جو اپنے ملک کے کام نہ آئے ‘ یہ علم ہی باعث رزق اور صدقہ جاریہ بھی ہے ۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply