اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مسلم ورلڈ لیگ کے پلیٹ فارم کو امت مسلمہ کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس سےمسلمانوں کے اتحاد اور مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں کی جا سکتی ہیں۔منگل کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم لعیسیٰ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مسلم ورلڈ لیگ کے پلیٹ فارم کو امت مسلمہ کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس سےمسلمانوں کے اتحاد اور مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں کی جا سکتی ہیں۔منگل کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم لعیسیٰ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور عالم اسلام کو درپیش مختلف چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے مسلم ورلڈ لیگ کے پلیٹ فارم کو امت مسلمہ کے لئے انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ مسلمانوں کے اتحاد اور مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے مسلم ورلڈ لیگ اور اس کے سیکرٹری جنرل کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں مسلمانوں پر ہو رہے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تدارک کے لئے ایک مربوط اور متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا ضروری ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اتحادِ بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں باہمی اعتماد اور یکجہتی کے ذریعے اپنی صفوں کو مضبوط بنانا ہوگا۔مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم لعیسیٰ نے اپنے دورہ پاکستان کو اہمیت کا حامل قرار دیا اور چیئرمین سینیٹ کے مہمان نوازی اور توجہ کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر متفقہ موقف اپنانے کے حوالے سے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔








