اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی اور اے پی پی کے ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبد الجبار زکریا کے صاحبزادے معاذ عبداللہ کے طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوان معاذ عبداللہ کی وفات المناک سانحہ ہے …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینئر صحافی اور اے پی پی کے ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبد الجبار زکریا کے صاحبزادے معاذ عبداللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی اور اے پی پی کے ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبد الجبار زکریا کے صاحبزادے معاذ عبداللہ کے طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوان معاذ عبداللہ کی وفات المناک سانحہ ہے جس پر ہم سب کو بہت دکھ اور افسوس ہے۔انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کٹھن وقت میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔








