اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو امن و استحکام کے خلاف گھناؤنی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں اور ایسی کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو امن و استحکام کے خلاف گھناؤنی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں اور ایسی کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن اور مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی اور ریاست کی رٹ کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو اس امر کا ثبوت ہے کہ ہمارے جوان ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے جوانوں کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے والہانہ محبت پر فخر ہے اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔








