چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ کے 362ویں اجلاس کے قانون سازی ودیگر ایجنڈے پر غور کیا گیا،سینیٹ کا موجودہ اجلاس 23 جون تک جاری رہے گا۔بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد …

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ کے 362ویں اجلاس کے قانون سازی ودیگر ایجنڈے پر غور کیا گیا،سینیٹ کا موجودہ اجلاس 23 جون تک جاری رہے گا۔بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں سینیٹ کے 362 ویں اجلاس کے دوران زیر غور آنے والے قانون سازی کے ایجنڈے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔کمیٹی نے قانون سازی کے امور کے علاوہ مالی سال 2026–27 کے آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق معاملات اور دیگر اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ کا موجودہ اجلاس 23 جون تک جاری رہے گا۔ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے باضابطہ اجلاس سے قبل سینیٹ میں موجود پارلیمانی رہنمائوں نے چیئرمین سینیٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور اس موقع پر کیک کاٹا گیا۔

پارلیمانی رہنمائوں نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس محبت اور خیرسگالی کو سراہا۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر، قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ناصر عباس، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر رانا ثناء اللہ خان، سینیٹر سید علی ظفر، سینیٹر منظور احمد، سینیٹر عطاء الرحمٰن، سینیٹر جان محمد، سینیٹر کامل علی آغا، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، سینیٹر عامر ولی الدین چشتی، سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے شرکا کو جاری اجلاس کے دوران زیر غور آنے والے قانون سازی کے امور اور مجوزہ پارلیمانی کارروائی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 

مزید خبریں