چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ملتان میں ملک ظہور احمد کے فرزند کی دعوت ولیمہ میں شرکت

ملتان۔ 14 دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان کی معروف شخصیت ملک ظہور احمد کے فرزند کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ سجادہ نشین دربار گولڑہ شریف پیر قطب الحق گیلانی، ممبر قومی اسمبلی سید عبد القادر گیلانی ، دیگر معززین اور اہل علاقہ بھی ولیمے کی تقریب میں شریک تھے۔سید یوسف رضا گیلانی نے ملک ظہور احمد کو مبارکباد دی اور دولہے کیلئے نیک …

ملتان۔ 14 دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان کی معروف شخصیت ملک ظہور احمد کے فرزند کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔

سجادہ نشین دربار گولڑہ شریف پیر قطب الحق گیلانی، ممبر قومی اسمبلی سید عبد القادر گیلانی ، دیگر معززین اور اہل علاقہ بھی ولیمے کی تقریب میں شریک تھے۔سید یوسف رضا گیلانی نے ملک ظہور احمد کو مبارکباد دی اور دولہے کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر معززین نے چئیرمین سینٹ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تقریب میں موجود لوگوں سے بھی ملاقات کی ۔

مزید خبریں