چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلہ اورصبر سے برداشت کرنے کی …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلہ اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں