چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیر کو ان کے چیمبرمیں ملاقات کی اور اہم سیاسی و پارلیمانی امور کے ساتھ ساتھ دونوں ایوانوں کے مابین بہتر رابطہ کاری اور تعاون پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیر کو ان کے چیمبرمیں ملاقات کی اور اہم سیاسی و پارلیمانی امور کے ساتھ ساتھ دونوں ایوانوں کے مابین بہتر رابطہ کاری اور تعاون پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ایوانوں کے مابین باہمی تعاون کے ذریعے قانون سازی اور پارلیمانی امور کو موثر انداز میں چلایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے اس شراکت داری کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی امور کے حوالے سے ہمیشہ بھر پور تعاون حاصل رہا ہے اور ایوان بالا نے بھی معاملات کی بہتری کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی دونوں ایوانوں کے مابین تعاون کومزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply