اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جمعرات کو یہاں ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان اہم قومی اور سیاسی امور پر گفتگو کی۔ ویزیراعلیٰ پنجاب نے چیئرمین سینیٹ کو پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بتایا۔ …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جمعرات کو یہاں ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان اہم قومی اور سیاسی امور پر گفتگو کی۔ ویزیراعلیٰ پنجاب نے چیئرمین سینیٹ کو پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بتایا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہکم ترقی یافتہ علاقوں اور پسماندہ طبقات کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالاءوفاقی اکائیوں کے مابین بہتر رابطہ کاری کیلئے اپنا کر دار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے درمیان بہتر قانون سازی کیلئے وفاق اور صوبوں کے درمیان موثر روابط ضروری ہیں۔ صوبے عوامی فلاح کے منصوبوں اور قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔ ایوان بالا صوبوں کی ہر قسم کی معاونت کیلئے سرگرم رہے گا۔








