چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چین کے سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چین کے سفیر یاو¿ جنگ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی جس میں انہوں نے بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں سے متعلق چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر نذیر بھی موجود تھے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان میں جاری …

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چین کے سفیر یاو¿ جنگ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی جس میں انہوں نے بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں سے متعلق چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر نذیر بھی موجود تھے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان میں جاری بڑے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ ترقی کے عمل کے ثمرات سے عوام جلد مستفید ہوسکیں، بلوچستان میں پانی کی فراہمی، صحت، ووکیشنل ٹریننگ اور کھیلوں کے فروغ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں صحت اور تعلیم سے متعلق سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ چیئرمین سینٹ نے ہدایت کی کہ بین الاقوامی معیار کے ایک ہسپتال کی تعمیر جلد شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل سے بلوچستان کی کثیر آبادی کو فائدہ ہوگا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ بلوچستان میں فشریز کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے، ترقی کے اس عمل میں ملک کے دیگر پسماندہ علاقوں کو بھی شامل کیا جائے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کے طلباءکیلئے وظائف دیئے جائیں، وضائف کیلئے طلباءکا انتخاب میرٹ پر صوبائی حکومت کرے جس میں تمام اضلاع کو برابر حصہ فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ بلوچستان میں چین کے تعاون سے کھیلوں کے انفراسٹرکچر کے فروغ کیلئے پہلا فٹ بال سٹیڈیم کوئٹہ میں تعمیر کیا جائے گا، وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ مل کر پسماندہ علاقوں کیلئے منصوبے شروع کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔