اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کے مابین دیرینہ، دوستانہ تعلقات ہیں، پارلیمانی تعلقات کو مربوط بنا کر دونوں ملکوں کے مابین معاشی روابط کو فروغ دیا جا سکتا ہے، دونوں ملک باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں، پارلیمان اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ہالینڈ اور فلسطین کے سفیروں کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کے مابین دیرینہ، دوستانہ تعلقات ہیں، پارلیمانی تعلقات کو مربوط بنا کر دونوں ملکوں کے مابین معاشی روابط کو فروغ دیا جا سکتا ہے، دونوں ملک باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں، پارلیمان اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافہ ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ہالینڈ اور فلسطین کے سفرا ءسے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ہالینڈ کے مابین دیرینہ، دوستانہ تعلقات ہیں، پارلیمانی تعلقات کو مربوط بنا کر دونوں ملکوں کے مابین معاشی روابط کو فروغ دیا جاسکتا ہے، دونوں ملک باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے پارلیمانوں میں موجود دوستی گروپوں کو مزید فعال بنائیں گے، مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کی توجہ کی منتظر ہیں، عالمی برادری بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ہالینڈ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ معاشی تعاون کے فروغ سے دیگر شعبوں میں روابط کو مربوط بنانے میں مدد ملے گی۔ تصفیہ طلب مسائل کا پر امن حل چاہتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین مذہبی، ثقافتی روابط کے ساتھ ساتھ جذباتی اخوت کے رستے میں بندھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کا فلسطین کے معاملے پر مو¿قف واضح ہے۔ فلسطین کے عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے بری ذمہ نہیں رہ سکتی۔ عالمی دنیا کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے دوران فلسطینی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ کے حل کیلئے عالمی کاوشیں ناکافی ہیں۔ پاکستان کے دیرینہ موقف اور بھرپور معاونت پر پوری فلسطینی قوم شکر گزار ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی امن کیلئے ہمیشہ موثر کردار ادا کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی عوام عالمی معاونت کی منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور نہتے عوام پر مظالم بند کرانے میں عالمی برداری اپنا کردار ادا کرے۔







