چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کےلئے خان گڑھ میں مرحوم کے گھر آمد

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کےلئے خان گڑھ میں مرحوم کے گھر گئے۔ سوگوار خاندان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کےلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کےلئے خان گڑھ میں مرحوم کے گھر گئے۔ سوگوار خاندان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کےلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ چیئرمین سینیٹ کچھ دیر مرحوم کے اہلخانہ کے ہمراہ رہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم علی محمد مہر ایک مدبر سیاستدان اور سماجی رہنما تھے۔ مرحوم کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر انسداد و منشیات علی محمد خان مہر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔

Leave a Reply