اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے۔ چیئرمین سینیٹ 15اگست کی رات پارلیمانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے چین روانہ ہوئے تھے۔ پارلیمانی وفد میں پاکستان کے مختلف علاقوں اور سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرنے والے سینیٹر زجن میں نزہت صادق ، ستارہ ایاز ، محمد اکرم ، دلاور خان …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے۔ چیئرمین سینیٹ 15اگست کی رات پارلیمانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے چین روانہ ہوئے تھے۔ پارلیمانی وفد میں پاکستان کے مختلف علاقوں اور سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرنے والے سینیٹر زجن میں نزہت صادق ، ستارہ ایاز ، محمد اکرم ، دلاور خان ,کہدہ بابر ، بیرسٹر محمد علی سیف ، مرزا محمد آفریدی اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک شامل تھے۔ دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ اور پارلیمانی وفد نے اہم سیاسی اور حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔جن میں پاکستان اور چین کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مستحکم بنانے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی عدم توازن کو دور کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔








