اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے او آئی سی کے ممبر ممالک کے پارلیمانوں کے سربراہان،سپیکرز اور پریذائڈنگ آفسیرز کو بھارتی جارحیت کے خلاف خط تحریر کر دیئے ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے خط میں تحریر کیا ہے کہ ہزاروں معصوم کشمیری مسلمان بزرگوں، خواتین اور بچوں کو قتل کیاگیا ہے اور بے شمار لوگوں کو پیلٹ گن سے …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا او آئی سی کے رکن ممالک کو بھارتی جارحیت کے خلاف خط تحریر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے او آئی سی کے ممبر ممالک کے پارلیمانوں کے سربراہان،سپیکرز اور پریذائڈنگ آفسیرز کو بھارتی جارحیت کے خلاف خط تحریر کر دیئے ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے خط میں تحریر کیا ہے کہ ہزاروں معصوم کشمیری مسلمان بزرگوں، خواتین اور بچوں کو قتل کیاگیا ہے اور بے شمار لوگوں کو پیلٹ گن سے معذور کیا گیا ہے۔ انہوں نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت کو دیا گیا دعوت نامہ واپس لیا جائے ۔ بھارت کو دیئے گئے دعوت نامے سے پاکستانی عوام اور پارلیمان کے منتخب نمائندوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ خط میں تحریر کیا گیا کہ او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں پر ہونے والے مظالم پر ہمیشہ تاریخی مو¿قف اختیار کیا ہے۔ دنیا کے کسی بھی خطے میں مسلمان تکلیف میں ہوں تو جغرافیائی حدود سے قطع نظر دیگر تمام مسلمان اس تکلیف کو محسوس کرتے ہیں۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں۔ صادق سنجرانی نے خط میں لکھا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں 70 برسوں سے ریاستی دہشت گردی، ظلم اور تشدد کا نشانہ بننے والے کشمیریوں پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے سامنے پیش کریں۔ ہزاروں معصوم کشمیری مسلمان جن میں بزرگ، خواتین اور بچے شامل ہیں اقتل کردیے گئے ہیں۔بے شمارلوگوں کو پیلٹ گن سے معذور کردیا گیا ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دے رہا ہے جس کا حق انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں نے دے رکھا ہے۔پاکستان کشمیریوں کی آزادی کے لیے کی جانے والی اس جائز کوشش کی سفارتی ،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔یہ امر نہایت قابل اطمینان ہے کہ تمام اسلامی ممالک اور او آئی سی نے ہمیشہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔صادق سنجرانی نے مو¿قف لکھا کہ او آئی سی کے رکن ممالک مذکورہ دعوت کو منسوخ کرنے کے لیے اپنا مو¿ثر کردار ادا کریں گے۔








