چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے جمہوریت و پارلیمان کے لئے اور سیاسی و سماجی خدمات مرحوم منیر خان اورکزئی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ منیر اورکزئی ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے اور ا±ن …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے جمہوریت و پارلیمان کے لئے اور سیاسی و سماجی خدمات مرحوم منیر خان اورکزئی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ منیر اورکزئی ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے اور ا±ن کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے جا ئے گا ان کے انتقال سے پاکستان کے سیاسی افق پر نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم منیر خان اورکزئی کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔