چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مایہ ناز لیگ سپنر عبدالقادر کی وفات پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مایہ ناز لیگ سپنر عبدالقادر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ ہفتے کو اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقادر نے کرکٹ کے میدان میں اپنا لوہا منوایا اور ملک کا نام …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مایہ ناز لیگ سپنر عبدالقادر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ ہفتے کو اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقادر نے کرکٹ کے میدان میں اپنا لوہا منوایا اور ملک کا نام روشن کیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات پر پوری قوم افسردہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید خبریں