اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے معروف کامیڈین اور اداکار امان اللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مرحوم امان اللہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا معروف کامیڈین اور اداکار امان اللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے معروف کامیڈین اور اداکار امان اللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مرحوم امان اللہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔







