اسلام آباد ۔06جنوری(اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے صاحبزادے امیر مانڈوی والا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔06جنوری(اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے صاحبزادے امیر مانڈوی والا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔








