چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی اورکزئی ایجنسی کے ریٹائرڈ لیوی اہلکاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایوان بالا قبائلی علاقوں کی پسماندگی دور کرنے اور یہاں کے عوام کو سماجی اور معاشی ترقی کے ذریعے قومی دھارے میں لانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے گا، قبائلی علاقوں کے محنت کش اور بہادر لوگ پاکستان کے مضبوط دفاع اور قومی ترقی میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں انہیں کسی موقع …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایوان بالا قبائلی علاقوں کی پسماندگی دور کرنے اور یہاں کے عوام کو سماجی اور معاشی ترقی کے ذریعے قومی دھارے میں لانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے گا، قبائلی علاقوں کے محنت کش اور بہادر لوگ پاکستان کے مضبوط دفاع اور قومی ترقی میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں انہیں کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اورکزئی ایجنسی کے ریٹائرڈ لیوی اہلکاروں سے ملاقات کے دوران انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے پنشن اور دیگر بقایا جات کی ادائیگی کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا اور سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے کا تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد مناسب حل تلاش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ لیوی کے ریٹائرڈ اہلکاروں کے بقایا جات کی یکمشت یا دو مساوی اقساط میں ادائیگی کے ذریعے حل تلاش کر لیا جائے۔ اس سلسلہ میں وہ ذاتی طور پر بھی متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں گے۔ سینیٹراورنگزیب اورکزئی بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے امن و امان کے حوالہ سے ریٹائرڈ لیوی اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی نے کہا کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کا پہلی بارانتخاب صوبائی اکائیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور وفاق کی مضبوطی کیلئے نیک شگون ہے۔ انہوں نے صوبائی اکائیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کیلئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو شکریہ ادا کیا۔