اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے ضلع بولان میں پھیلنے والی پراسرار بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ماہرین کی ٹیم وہاں بھیجنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس بیماری سے متعلق معلومات حاصل کرکے تدارک کے لیے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز اور مقامی نمائندوں نے چیئرمین سینیٹ کی …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی جانب سے ضلع بولان میں پھیلنے والی پراسرار بیماری کا نوٹس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے ضلع بولان میں پھیلنے والی پراسرار بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ماہرین کی ٹیم وہاں بھیجنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس بیماری سے متعلق معلومات حاصل کرکے تدارک کے لیے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز اور مقامی نمائندوں نے چیئرمین سینیٹ کی توجہ اس پراسرار بیماری کی جانب مبذول کروائی جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے پیر کو اپنے چیمبر میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اسد حفیظ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ بریگیڈیئر (ر) عامر اکرام سے اس بیمار ی سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین سینیٹر عتیق شیخ بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سروسز کی ایک خصوصی ٹیم بلوچستان کے ضلع بولان بھیجی جائے گی جو اس پراسرار بیماری کی وجوہات کا تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد اس کے تدارک سے متعلق لائحہ عمل سے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کرے گی۔ چیئرمین سینیٹ اس بیماری کے تدارک کے اقدامات کی خود نگرانی کریں گے۔







