چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ کے 287 ویں سیشن کے دوران ارکان کی طرف سے پیش کئے گئے بلوں، توجہ مبذول نوٹسز، تحاریک التوائ، قراردادوں اور اہم قومی و بین الاقوامی معاملات پر بحث سمیت ایجنڈے …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ کے 287 ویں سیشن کے دوران ارکان کی طرف سے پیش کئے گئے بلوں، توجہ مبذول نوٹسز، تحاریک التوائ، قراردادوں اور اہم قومی و بین الاقوامی معاملات پر بحث سمیت ایجنڈے میں شامل امور نمٹائے جائیں گے۔ سینیٹ کا اجلاس دو ہفتے تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، قائد ایوان شبلی فراز، اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق، سینیٹر مشاہد اﷲ خان، شیری رحمان، سلیم ضیائ، سراج الحق، محمد عثمان خان کاکڑ، میر کبیر محمد شاہی اور سیکریٹری سینیٹ امجد پرویز نے شرکت کی۔

Leave a Reply