چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی وزیر اور سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر گئے۔انہوں نے محمد میاں سومرو سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔محمد صادق سنجرانی نے سابق چیئرمین سینیٹ کی والدہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔وہ کچھ دیر سوگوار خاندان کے ساتھ رہے۔اس موقع …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی وزیر اور سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر گئے۔انہوں نے محمد میاں سومرو سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔محمد صادق سنجرانی نے سابق چیئرمین سینیٹ کی والدہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔وہ کچھ دیر سوگوار خاندان کے ساتھ رہے۔اس موقع پر سینیٹر بیرسٹر محمد علی خان سیف ، نصیب اللہ بازئی، سجاد حسین طوری، احمد خان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اسلام چیپٹر کے صدر عبدالقادر بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔