چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر نے بھی شرکت کی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پارلیمانی امور کی انجام دہی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اوراحتیاطی تدابیر …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر نے بھی شرکت کی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پارلیمانی امور کی انجام دہی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اوراحتیاطی تدابیر کےلئے اب تک کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےآئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس میں باہمی مشاورت سے کرنے پر دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا ۔