اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹر فخر زمان پاکستان کا فخر ہے جنہوں نے انڈیا کے خلاف بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہرت حاصل کی تھی اور آج کے میچ میں انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں میں سے نہ صرف سب سے زیادہ سکور کرنے کا ریکارڈ …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹر فخر زمان پاکستان کا فخر ہے جنہوں نے انڈیا کے خلاف بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہرت حاصل کی تھی اور آج کے میچ میں انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں میں سے نہ صرف سب سے زیادہ سکور کرنے کا ریکارڈ قائم کیا بلکہ ڈبل سنچری کے سنگ میل کو عبور بھی کیا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آج پاکستان نے سب سے زیادہ پہلی وکٹ کی شراکت میں سکور کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا اور جو قابل تعریف ہے اور پاکستان ٹیم کا سب سے زیادہ ایک روزہ سکور بھی بنایا۔ انہوں نے امام الحق کی کارکردگی کو بھی سراہا اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔








