چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم صالم الاصابی اور امارات پالیسی سینٹر کی صدر ڈاکٹر ابتسام الاکبطی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون کی تنظیم ( او آئی سی ) وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کوشرکت کیلئے دیئے گئے دعوت نامہ پر نظر ثانی کرے۔ بھارت نے او آئی سی کے بانی ممبر پاکستان کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا ہے اس لئے اسلامی دنیا کی ذمہ داری ہے …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون کی تنظیم ( او آئی سی ) وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کوشرکت کیلئے دیئے گئے دعوت نامہ پر نظر ثانی کرے۔ بھارت نے او آئی سی کے بانی ممبر پاکستان کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا ہے اس لئے اسلامی دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف بھارتی جارحیت کی مذمت کرے بلکہ پاکستان کے موقف کی بھر پور حمایت کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم صالم الاصابی اور امارات پالیسی سینٹر کی صدر ڈاکٹر ابتسام الاکبطی سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز ، ایوان بال میں پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی گروپ کے سربراہ سینیٹر تاج محمد آفریدی اور سینیٹر اورنگزیب اورکزئی بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ او آئی سی کا مقصد اسلامی ممالک کے مابین بھائی چارے اور تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا کے مفادات کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ او آئی سی کے پلیٹ فام پر کلیدی کردار ادا کیا ہے اور امت مسلمہ کے مفاد کیلئے پیش پیش رہا ہے تاہم وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کو بلانے سے پاکستانیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اس لئے او آئی سی کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔صادق سنجرانی نے دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی شعبوں میں استعداد کے مطابق بھر پور تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور خطے کی ترقی کیلئے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین دیرینہ سماجی ، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں اور اہم بین الاقوامی امور پرہم آہنگی پائی جاتی ہے۔اس موقع پر سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسلم ا±مہ کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اس لئے اسلامی ممالک پربھی لازم ہے کہ وہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرے۔ پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی گروپ کے سربراہ سینیٹرتاج محمدآفریدی نے کہا کہ بھارت نے اپنی جارحیت کے ذریعے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی جس کا کوئی سفارتی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply