چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب چیئرمین گاو ین لانگ سے ملاقات میں گفتگو

APP43-14 ISLAMABAD: February 14 - Chairman Senate, Muhammad Sadiq Sanjrani exchanging views with Gao Yunlong Vice Chairman of Chinese People’s Political Consultative Conference (CPPCC) at Parliament House. APP

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ہمیں فخر ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین نے تعلقات کی ایک نئی تاریخ رقم کی، سی پیک کی بدولت خطے کی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے، دونوں ملکوں میں پارلیمانی روابط اور وفود کے تبادلوں میں تیزی خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب چیئرمین گاو¿ ین لانگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین نے تعلقات کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ سی پیک کی بدولت خطے کی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ دونوں ملکوں میں پارلیمانی روابط اور وفود کے تبادلوں میں تیزی خوش آئند ہے۔ادارہ جاتی معاونت کو مزید مستحکم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں پاک چین دوستی کے حوالے سے ایک جیسا نقطہ نظر رکھتی ہیں۔ چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے اور اس کی جلد تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔گوادر میں نئے بین الاقوامی ایئر پورٹ کی تعمیر ، ہسپتال اور پیشہ وارانہ تربیت کے مراکز کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی سطح پر دوطرفہ روابط کو مزید استحکام دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر چین کے وفد کے رہنما گاو¿ ین لانگ نے صادق سنجرانی کے نقطہ نظر کو سراہا اور پرتباک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کیلئے انتہائی اہم ملک ہے۔ ترقی و خوشحالی پاکستان اور چین کا مشترکہ وژن ہے۔ چینی رہنما نے کہاکہ دورے کا مقصد پارلیمانی ، سیاسی ،اقتصادی تعاون کو مزید استحکام دینا ہے۔بین الاقوامی امور پر ایک جیسا نقطہ نظر دونوں ملکوں کے بہترین روابط کی عکاس ہے۔