چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق ،قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کی کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب زرغون روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔چیئرمین سینیٹ نے دھماکے کے نتیجے میں قمیتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب زرغون روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔چیئرمین سینیٹ نے دھماکے کے نتیجے میں قمیتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق ،قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے بھی کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔