اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بنوں میں تھانہ میریان کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے شہدا کے لئے بلند …
چیئرمین سینیٹ کی بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بنوں میں تھانہ میریان کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے شہدا کے لئے بلند درجات،سوگواران کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امن و امان کے قیام کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔








