چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب ملک میں آزاد صحافت کے فروغ اور جمہوری اقدار کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب ملک میں آزاد صحافت کے فروغ اور جمہوری اقدار کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی منتخب قیادت صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جرات مندانہ اور مدبرانہ اقدامات اٹھائے گی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے آئینی و پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی اور میڈیا کے مثبت کردار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت قومی ترقی، جمہوری استحکام اور عوامی شعور کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ نے ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کے حقوق، تحفظ اور سلامتی کے لیے مؤثر قانون سازی کی ہےاور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور اس کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری رکھے گی۔








