چیئرمین سینیٹ کی یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا سے ملاقات

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین باہمی تعاون کو مفید قرار دیتے ہوئے زندگی کے مختلف شعبوں سمیت تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا نے چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ چیئرمین …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین باہمی تعاون کو مفید قرار دیتے ہوئے زندگی کے مختلف شعبوں سمیت تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا نے چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ یورپ میں کورونا وائرس کے پیدا ہونے والے بحران، انسانی جانوں کے ضیاع اور نقصانات پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یورپین یونین کی جانب سے سماجی و اقتصادی تعاون کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ معاونت اور روابطہ کاری مزید فروغ پائے۔اس موقع پر یورپی یونین کے پاکستان کے لئے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپین یونین کی سفیر نے پاکستان کو اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپین یونین پاکستان میں جمہوریت، جمہوری اقدار اور جمہوری اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے اور تجارتی سطح پر بہتر معاونت کیلئے باہمی رابطہ کاری سے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔یورپین یونین کی سفیر نے پاکستان کی پارلیمنٹ اور یورپین یونین کے درمیان موثر رابطہ کاری کو سراہا اور اس امید کا اظہا رکیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔