چیئرمین سینیٹ کے پاس مجھے طلب کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے پاس انہیں طلب کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، سینیٹ کے الیکشن میں پیسے کا استعمال ہوا ہے، منتخب ہونے والے حلفیہ بیان دےدیں کہ ان کے انتخاب میں کوئی پیسہ استعمال نہیں ہوا، کسی کا استحقاق مجروح ہوتا ہے تو ہوتا رہے، سینیٹ کے انتخاب میں پیسے کا لین دین …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے پاس انہیں طلب کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، سینیٹ کے الیکشن میں پیسے کا استعمال ہوا ہے، منتخب ہونے والے حلفیہ بیان دےدیں کہ ان کے انتخاب میں کوئی پیسہ استعمال نہیں ہوا، کسی کا استحقاق مجروح ہوتا ہے تو ہوتا رہے، سینیٹ کے انتخاب میں پیسے کا لین دین بری چیز ہے، یہ آج بھی کہتا ہوں، کل بھی کہوں گا۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں جو لوگ ووٹ خرید کر منتخب ہوئے اور چیئرمین نے بھی ان سے اگر ووٹ لئے ہیں تو یہ بری چیز ہے، میں کہتا ہوں کہ چیئرمین کے الیکشن میں بھی پیسے کا استعمال ہوا ہے، منتخب ہونے والے اگر سچے ہیں تو حلفیہ بیان دیں کہ انہوں نے پیسہ نہ لیا ہے، نہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین کے الیکشن میں بھی پیسے کا استعمال ہوا، اس چیز کی نشاندہی کسی کو اچھی لگے یا بری، کسی کا استحقاق مجروح ہوتا ہے تو ہوتا رہے، عمران خان بھی کہتے ہیں کہ ان کے 14 ایم پی اے بکے ہیں، یہ ایم پی اے ہم نے تو نہیں خریدے، یہ چیزیں جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔