چیئرمین سی ڈی اے کا ایدھی ہوم اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے عید الفطر کے موقع پر سی ڈی اے و ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ ایدھی ہوم اسلام آباد کا دورہ کیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر بے سہارا افراد کیساتھ عید کے پر مسرت لمحات گزارے اور وہاں مقیم یتیم …

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے عید الفطر کے موقع پر سی ڈی اے و ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ ایدھی ہوم اسلام آباد کا دورہ کیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر بے سہارا افراد کیساتھ عید کے پر مسرت لمحات گزارے اور وہاں مقیم یتیم اور بے سہارا بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کئے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایدھی ہوم میں مقیم یتیم، بے سہارا بچے، معذور افراد اور بے گھر بزرگوں کی خدمت ایک عظیم مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایدھی ہوم کی بے سہارا افراد کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ عید الفطر کی خوشیوں میں یتیم اور بے سہارا لوگوں کو ضرور یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید ہمیں انسانیت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔ ایدھی ہوم انتظامیہ نے چیئرمین سی ڈی اے کا عید کی خوشیوں میں شریک ہونے اور تحائف تقسیم کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اظہار تشکر کیا۔

مزید برآں، چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سکیورٹی چیک پوائنٹس کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور انکو بھرپور مستعدی کیساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے کی ہدایات کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔