اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو ملک سے کرپشن کے خاتمے کا فر یضہ قومی ذمہ داری اور اعزاز سمجھ کر سرانجام دے رہا ہے،کرپٹ عناصرکو اپنی کرپشن کا حساب دینا ہو گا، بلوچستان میں کیسز کے ذاتی مطالعے سے متعدد بند کیسزمیں قانونی شواہد موجود پائے اس لئے انھیں میرٹ اور قانون کے مطابق دوبارہ …
چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا دورہ بلوچستان کے موقع پر بریفنگ اور افسران سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو ملک سے کرپشن کے خاتمے کا فر یضہ قومی ذمہ داری اور اعزاز سمجھ کر سرانجام دے رہا ہے،کرپٹ عناصرکو اپنی کرپشن کا حساب دینا ہو گا، بلوچستان میں کیسز کے ذاتی مطالعے سے متعدد بند کیسزمیں قانونی شواہد موجود پائے اس لئے انھیں میرٹ اور قانون کے مطابق دوبارہ کھولا جائے گا، منصف کی کرسی کے تقدس کو سمجھتا ہوں اس لئے نہ میرٹ پر سمجھوتہ کیا ہے اور نہ کرونگا، نیب افسران کو میری طرف سے مکمل تحفظ حاصل ہے اس لئے کسی بھی دباﺅ کو خاطر میں نہ لایا جائے، سیاستدانوں سمیت ہر شخص کی عزت نفس کا احساس ہے ،کاروائی قانون اور آئین کے مطابق ہی کی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے دورہ بلوچستان کے موقع پر بریفنگ اور افسران سے خطاب کے موقع پر کیا۔ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان مرزا محمد عرفان بیگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب افسران مقدمات کو قانون کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں، کرپٹ عناصر کے خلاف کیسز میں غیرضروری التواءبرداشت نہیں کیا جائیگا ، بے لاگ اور بلا امتیاز کا روائیوں کا تسلسل آئندہ بھی اُسی قومی فریضے کی انجام دہی کے جذبے کے ساتھ جاری رہے گا ۔








