چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا نیب لاہور کے دورہ کے دوران افسران سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کے کام میں تبدیلی کے علاوہ اب انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، نیب کسی صوبے، پارٹی اور فرد سے انتقامی کارروائی کیلئے نہیں بنا بلکہ نیب بلاتفریق زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپناتے ہوئے بدعنوان عناصر سے قوم کی …

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کے کام میں تبدیلی کے علاوہ اب انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، نیب کسی صوبے، پارٹی اور فرد سے انتقامی کارروائی کیلئے نہیں بنا بلکہ نیب بلاتفریق زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپناتے ہوئے بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرانے کیونکہ ملک 84 ارب ڈالر کا مقروض ہے، اس لئے انتہائی قدم سے گریز نہیں کیا جائے گا اور بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے پر یقین رکھتا ہے تاکہ عدالت مجاز، بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق سزا دے، نیب نے 179 میگا کرپشن کے مقدمات میں سے 96 مقدمات عدالت مجاز میں دائر کئے ہیں جبکہ 25 مقدمات میں انکوائری اور 25 مقدمات تفتیش کے مراحل سے گزر رہے ہیں جبکہ 33 میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جا چکا ہے، اس کے علاوہ تمام ریجنل بیوروز سے تین ماہ کے اندر تمام بقیہ میگا کرپشن مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے، اس وقت نیب لاہور میں صرف ایک میگا کرپشن مقدمہ ہے جس کی وجہ سے نیب لاہور کی کارکردگی بہتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب لاہور کے دورہ کے دوران نیب کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply