چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا ٹریننگ اور ریسرچ ڈویژن کی مجموعی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب جدید انداز میں بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات اور تفتیش کیلئے اپنے تفتیشی افسران کی کیپسٹی بلڈنگ کو اہمیت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ٹریننگ اور ریسرچ ڈویژن کی مجموعی کارکردگی کے جائزہ …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب جدید انداز میں بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات اور تفتیش کیلئے اپنے تفتیشی افسران کی کیپسٹی بلڈنگ کو اہمیت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ٹریننگ اور ریسرچ ڈویژن کی مجموعی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نیب کے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کے تربیتی پلان کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق سال 2018ءکیلئے تربیتی پروگرام پر عمل کر رہا ہے، یہ بھی بتایا گیا کہ علاقائی بیوروز اور ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد چیئرمین نیب نے کیپسٹی بلڈنگ کیلئے سال 2018ءکے تربیتی پروگرام کی منظوری دی۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب بدعنوانی سے متعلق مقدمات کی جدید انداز میں تحقیقات اور تفتیش نیب کی مجموعی بہتری کیلئے اپنے افسران کی استعداد کار میں اضافہ کو اہمیت دیتا ہے۔