چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا نیب بلوچستان کے دورے کے موقع پر اظہار خیال

کوئٹہ۔09جولائی(اے پی پی)چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستا ن کی ترقی کی ضامن ہے، نیب کرپٹ عناصر کو سی پیک سمیت قومی اہمیت کے تمام منصوبوں میں بد عنوانی سے روکنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہیگا کیونکہ سی پیک کا منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے بلکہ خطے کی ترقی …

کوئٹہ۔09جولائی(اے پی پی)چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستا ن کی ترقی کی ضامن ہے، نیب کرپٹ عناصر کو سی پیک سمیت قومی اہمیت کے تمام منصوبوں میں بد عنوانی سے روکنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہیگا کیونکہ سی پیک کا منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے بلکہ خطے کی ترقی کے لئے بھی گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیب بلوچستان کا دورہ کے موقع پر کہی ۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران نیب بلوچستان کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا ملک کی تعمیر و ترقی بالخصوص بلوچستان کی ترقی کے ملکی معیشت پہ اچھے اور دوررس اثرات مر تب ہونگے ، انھوں نے کہا نیب چہر ہ نہیںبلکہ کیس دیکھتا ہے ۔ پٹ فیڈر کینا ل سے بلوچستان کے زرعی بیلٹ کا معاشی مستقبل وابستہ ہے ۔ پٹ فیڈڑ کینال کیس میں کرپشن کرنے والے تمام ذمہ داران کا تعین کر کے ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم بر آمد کی جائیگی ۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے ہمارا جہاد بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے ساتھ ساتھ اُن سے قوم کی لوٹی گئی تمام رقوم کی واپسی اور قومی خزانے میں جمع کرانے تک جاری رہے گا تاکہ ملک کے زر مبادلہ میں اضافہ ہو اور قومی اہمیت کے منصوبے بر وقت پایہ تکمیل تک پہنچیں ۔

مزید خبریں