چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا نیب ہیڈکوارٹرز میں جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کے خاتمہ کیلئے نیب پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پراسیکیوشن اور آپریشن ڈویژن، آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد ڈویژن کی ماہانہ کارکردگی کا نیب ہیڈکوارٹرز …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کے خاتمہ کیلئے نیب پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پراسیکیوشن اور آپریشن ڈویژن، آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد ڈویژن کی ماہانہ کارکردگی کا نیب ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ جائزہ اجلاس میںکیا۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے نیب ہیڈکوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کو مزید مو¿ثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ اور ایویلوشن کا جدید نظام وضع کیا ہے جس سے نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کی آپریشنل، مانیٹرنگ اور ایویلوشن کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔ شکایات کے اندراج، ان کی جانچ پڑتال، انکوائری، انوسٹی گیشن، پراسیکیوشن سمیت مقدمات کی تفصیلات اور فیصلوں سے متعلق معلومات کو محفوظ رکھنا اس نظام کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ یہ نظام معیاری اور مقداری جائزہ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a Reply