چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے واضح کیا ہے کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اورانوسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو حتمی نہیں، نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانون کے مطابق ان کا مو¿قف معلوم کرے گا تاکہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انوسٹی گیشن کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے واضح کیا ہے کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اورانوسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو حتمی نہیں، نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانون کے مطابق ان کا مو¿قف معلوم کرے گا تاکہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انوسٹی گیشن کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔ اس بات کا فیصلہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جو چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلوںکی تفصیلات کے مطابقنیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میسرز ہائیر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، ہائیرایجوکیشن کمیشن کے افسران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نان ڈیوٹی پیڈلیپ ٹاپس مہنگے داموں ایچ ای سی کو فروخت کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔